loader image

1-KM main daska road Sialkot info@uskt.edu.pk

Call Us : +92-523575518-20

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

  • Home
  • News
  • یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
یونی ورسٹی آف سیالکوٹ حسب روایت تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کی صنعت کو عالمی سطح پرمتعارف کروانے اور صنعت کے فروغ کے لیے 17 فروری 2023ء کو ایک بین الاقوامی سیمیناربعنوان "Explore Emerging Giant of Ethopia/Africa for Trade and investment opportunities"منعقد کروایا، جس میں مہمان خصوصی پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ہز ہائنس مسٹر ایچ ای جمال بیکر اور مس رومینہ خورشید عالم (وزیر مملکت پاکستان اینڈ ایس اے پی ایم)جو کنوینیر نیشنل پارلیمینٹیری ٹاسک فورس آن ا یس ڈ ی جی ایس ایس بھی ہیں ۔ علاوہ ازیں ترکی سے بھی صوفی پرفارمنس کے لیے سنگرز اورگلوکارتشریف لائے جن میں عمر الودہی ، علی عمر یر داس، محمد سمیع ارجن،عبداللہ کیماک وغیرہ شامل تھے۔ پاکستان سے ان کا ساتھ دینے کے لیے سمیع خان ، قاضی فہیم (چشتیہ رباط گروپ) ، کلیم رضا، کاشف اورطبلہ نوازشامل تھے۔
جب مہمانان خصوصی یونی ورسٹی تشریف لائے تو انھیں خوش آمدید کہنے کے لیے آنریبل چیئرمین جناب فیصل منظور صاحب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایند ایکٹنگ وائس چانسلر عزت مآب ریحان یونس صاحب، رجسٹرار جناب محمد یعقوب صاحب، ڈینز ،ڈائریکٹرز، صدور شعبہ جات، اساتذہ کرام اور طلبا موجود تھے اور مہمانوں کو پھول پیش کیے گئے اور پنجاب کی ثقافت کے رنگ دکھانے کے لیے ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا روایتی رقص دکھایا گیا ۔
عبدالغنی آڈیٹوریم میں مہمانوں کے داخل ہونے پر طلبا و اساتذہ کرام نے کھڑے ہوکر تالیوں سے استقبال کیا ۔ پھرایتھوپیا اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ۔ نظامت کی ذمہ داری رجسٹرار محمد یعقوب صاحب نے بخوبی انجام دی ۔اللہ کے ذکر سے پروگرام کا آغآز کیا گیا۔ اس کے بعداقبال چیئر کے تحت تیار کی ہوئی صوفی پرفارمنس رقص کی صورت پیش کی گئی جس میں یونی ورسٹی آف سیالکوٹ کے ہونہارنوجوان محمدطلحہ، ذیشان انجم، علی حیدر، شاہ زیب، عمر، حمزہ، احمد رضا، علی حسن، افنان کامران شامل تھے۔ترکی کے گلوکاروں اور موسیقاروں نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ خوب تالیاں بجا کر داد دی گئی ۔ ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ چیمبر آف کامرس کے صدر جناب غفور ملک صاحب نے خطاب کیا اور سیالکوٹ کی صنعت کو متعارف کروایا اور مستقبل میں عالمی سطح پر بزنس کو ترقی دینے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد جناب فیصل منظور صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور مستقبل میں ایتھوپیا سے دس طلبا کو فلی فنڈڈ اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا اور سال رواں میں دیگر ممالک کے طلبا کا یونی ورسٹی آف سیالکوٹ اسکالر شپس پر پڑھنے کے آغاز کی خوش خبری سنائی۔ انھوں نے ایتھوپیا کے ساتھ مل کر بزنس کے علاوہ یونی ورسٹی طلبا اور اساتذہ کے تبادلہ کے بارے میں بھی خیالات کا اظہار کیا تاکہ مل کر عالمی سطح پر بہتر طریقے سے کام کیا جا سکے۔
آخر میں ایتھوپیا کے سفیر ہز ہائنس مسٹر ایچ ای جمال بیکر نے اسٹیج پر آکر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا اور یونی ورسٹی آف سیالکوٹ کی مہمان نوازی اور محبت کا شکریہ ادا کیا اور ایتھوپیا کی عوام کو پاکستان کے قریب لانے کے عزم کا اظہار کیا۔اور حاضرین کے لیےاردو میں شکریہ کے چند الفاظ استعمال کیے جنھیں تالیاں بجا کر داد دی گئی اور اسٹیج پر مہمانان خصوصی اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو بلا کر بزنس کمیونٹی سے آئے ہوئے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا اور مہمانان خصوصی کو سیالکوٹ کی خاص سوغاتیں اوریادگاری سووینئرز دیے گئے، جنھیں مہمانوں نے بہت پسند کیا ۔ ترکی کے پرفارمرز اور صوفی فرفارمنس کے شرکا کو بھی شیلڈز دی گئیں۔ ایتھوپیا کے سفیر نے بلال حبشی مسجد کی خوبصورت پینٹنگ کے تحفے فیصل منظور صاحب، ریحان یونس صاحب، صدر چیمبر آف کامرس غفور ملک صاحب اور محمد یعقوب صاحب کو دیے۔ بعد ازاں اسٹیج پر سب مہمانوں کو بلا کر گروپ فوٹو بنائے گئے۔اس کے بعد پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔