یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے طلبہ کی سيرة النبیؐ کانفرنس میں شرکت
یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے طلبہ کی سيرة النبیؐ کانفرنس میں شرکت
یونیورسٹی آف سیالکوٹ (اقبال چیئر) اس سال بھی، چیئرمین بورڈ آف گورنرز جناب فیصل منظور صاحب اور وائس چانسلر محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان صاحب کی سرپرستی میں، سیرت النبیؐ کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے۔
محترمہ غوثیہ سلطانہ نوری صاحبہ، ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر انجمن علم و ادب اینڈ ساؤتھ ایشین کلچرل سوسائٹی آف شکاگو کے ساتھ مل کر، امریکن فیڈریشن آف مسلمز آف انڈین اوریجن کے تعاون سے چوتھی آن لائن عالمی سیرت النبیؐ کانفرنس بعنوان "اکیسویں صدی میں سیرت النبیؐ کی اہمیت" کا انعقاد 15 ستمبر 2024 کو ہو رہا ہے۔
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ماہر اردو زبان و ادب، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین صاحب اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے طلبا و طالبات اور ڈاکٹر یاسمین کوثر(ہیڈ اقبال چیئر)اس کانفرنس میں خصوصی پریزینٹیشنز دیں گے ۔
طلبہ کو یہ بہترین موقع فراہم کرنے میں چیئرمین فیصل منظور صاحب اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان صاحب کی بھرپور حمایت شامل ہے۔