شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا
شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام آج 17 اکتوبر کو ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ اس نشست میں معروف شاعر شاھد ذکی مہمان خصوصی تھے ۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر اقبال کیمپس ڈاکٹر اطہر عظیم نے کی۔ نشست کے آغاز میں ڈاکٹر الیاس عاجز، نعمت اللہ ارشد ،ڈاکٹر مشتاق عادل اور ڈاکٹر نوید جمیل ملک نے اپنا کلام سنایا۔اس کے بعد آج کے مہمان شاھد ذکی کو سٹیج پر بلایا گیا جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کلام پیش کر کے سامعین کے دل جیت لئے اور خوب داد سمیٹی ۔ آخر میں صدر تقریب ڈاکٹر اطہر عظیم نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر شعبہ اردو کے اساتذہ اور ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نوید جمیل ملک کی کاوشوں کو سراہا اور اپنا کلام بھی پیش کیا۔ سامعین نے ان کے کلام کو بھی بہت پسند کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئ اور گروپ فوٹو بناۓ گئے۔ اس پروگرام میں طلباء اور اساتذہ نے بھر پور شرکت کی۔