loader image

1-KM main daska road Sialkot info@uskt.edu.pk

Call Us : +92-523575518-20

سیمینار بعنوان عصر حاضر میں دینی ترجیحات کے تعین کی ضرورت و اہمیت

  • Home
  • News
  • سیمینار بعنوان عصر حاضر میں دینی ترجیحات کے تعین کی ضرورت و اہمیت

سیمینار بعنوان عصر حاضر میں دینی ترجیحات کے تعین کی ضرورت و اہمیت

شعبہ اسلامیات, یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام, سیمینار بعنوان: "عصر حاضر میں دینی ترجیحات کے تعین کی ضرورت و اہمیت" مورخہ 25 جولائی 2024 بروز بدھ عبد الغنی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں عالم اسلام کی معروف شخصیت، بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ قاری المقرئ الشیخ "سعد النعمانیہ" مدظلہ، سابق مدرس مسجد نبوی شریف مدینہ۔منورہ نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ دوران گفتگو آپ نے ائمہ حرم سمیت متعدد قرآء کرام کے لھجات میں قرآن پاک کی تلاوت سے سامعین کو محظوظ کیا۔ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ، ڈائریکٹرز اساتذہ اور طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز جناب فیصل منظور صاحب نے مہمان کو شیلڈ پیش کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالرحمن چیئرمین شعبہ اسلامیات نے سرانجام دیے۔