loader image

1-KM main daska road Sialkot info@uskt.edu.pk

Call Us : +92-523575518-20

یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں دعوت افطار

  • Home
  • News
  • یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں دعوت افطار

یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں دعوت افطار

رمضان المبارک کے رحمتوں بھرے مہینے  میں یونی ورسٹی آف سیالکوٹ    کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین جناب فیصل منظور صاحب اور ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر و وائس چانسلر جناب ریحان یونس صاحب نے حسب معمول 4اپریل2023ء کو گریس مارکی میں یونی ورسٹی کی تمام فیکلٹی ، ڈینز ڈائیریکٹرز اور انتظامیہ کے ممبران کے لیے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جناب فیصل منظور صاحب اور جناب ریحان یونس  صاحب  کی طرف سے جامعہ سیالکوٹ کے ملازمین کیلئے چندخصوصی  انعامات اور سرپرائزز بھی رکھے گئے تھے۔جن میں ایک حج اور دو عمرہ  پیکجز شامل تھے۔ قرعہ اندازی  میں جن خوش نصیبوں کے نام نکالے گئے ان میں حج کے لیےآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے علی حریر،  عمرے کے لیے ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ سے محترمہ علینا اور کیو ای سی ڈیپارٹمنٹ سے حمزہ جان  شامل تھے۔

قرعہ اندازی میں باقی ملازمین میں بے شمار گفٹ ہیمپرزبھی دیے گئے۔