یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں لیکچر کا انعقاد
یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں لیکچر کا انعقاد
یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں 16جنوری2023ء کو ملک کے معروف اسپیکرجناب قاسم علی شاہ کے ایک لیکچربعنوان"Leadership And Behavioural Change" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونی ورسٹی بورڈ آف گورنرکے چیئر مین جناب فیصل منظور صاحب، ایگزیکٹیو ڈایئرکٹر (ایکٹنگ وائس چانسلر)جناب محمد ریحان یونس صاحب نے گرمجوشی سے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔ آغاز میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت حافظ محمد احمد نے حاصل کی ۔ نظامت کی ذ مہ داری رجسٹرار محمد یعقوب صاحب نے سر انجام دی ۔ قاسم علی شاہ صاحب نے لیکچر میں بتایا کہ طلبا کی شخصیت میں ایک اچھے لیڈر شپ کی خصوصیات ، اخلاق اور اچھے رویوں کو کیسے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ اپنے بزرگوں کی خدمت کر کے ان کی دعائیں کیسے لی جا سکتی ہیں ! پیارے وطن پاکستان کو ترقی پر گامزن کرنے کے لیے اچھی تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ انھوں نے اپنی بات مختلف مثالوں کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی ۔ جس میں طلبا نے اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار تالیاں بجا کر کیا۔ جناب فیصل منظور صاحب اور جناب ریحان یونس صاحب نے جناب قاسم علی شاہ صاحب کو اعزازی طور پر یونی ورسٹی بورڈ آف گورنرز کا ممبر بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ جناب قاسم علی شاہ کو پروگرام کے آخر میں یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔