تعزیتی ریفرنس
یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں 14 مارچ 2023ء کو جی سی یونی ورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کی ناگہانی موت پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں وائس چانسلر عزت مآب ریحان یونس صاحب، چیئر مین بورڈآف گورنرز جناب فیصل منظور صاحب ، رجسٹرار جناب محمد یعقوب صاحب، تمام ڈینز، ڈائیریکٹرز اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ آغاز میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت بی ایس بزنس ڈیپارٹمنٹ فورتھ سمسٹرسے حماد نعیم کو حاصل ہوئی۔ اس کے بعد ڈاکٹر یاسمین کوثر نے ڈاکٹر شاہد کمال صاحب کا مختصر تعارف پیش کیا ۔ آخر میں شعبہ اسلامیات سے ڈاکٹر طاہر المصطفیٰ نے ڈاکٹر شاہد کمال صاحب مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ۔ نظامت کے فرائض شعبہ اردو سے ڈاکٹر یاسمین کوثر نے ادا کیے ۔