loader image

1-KM main daska road Sialkot info@uskt.edu.pk

Call Us : +92-523575518-20

یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی لیکچربعنوان "نسخہ کیمیا"

  • Home
  • News
  • یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی لیکچربعنوان "نسخہ کیمیا"

یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی لیکچربعنوان "نسخہ کیمیا"

یونی ورسٹی آف سیالکوٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی لیکچربعنوان "نسخہ کیمیا"
یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی انتظامیہ نے طلبا کے علمی و ادبی ذوق کو بڑھانے کے لیےملک کے معروف اسلامک اسکالر ،محقق اور ادیب پروفیسر احمد رفیق اخترکے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا ۔ ان کے قیمتی خیالات کو سننے کے لیے ان کے چاہنے والےگجرات، وزیر آباد، گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ اور اس کے مضافات سے کھنچے چلے آئے۔یونیورسٹی کے تمام ڈینز، ڈائیریکٹرز ، اساتذہ کرام اور طلبا نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز جناب فیصل منظور صاحب ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب محمد ریحان یونس صاحب ، محترم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی صاحب ، رجسٹرار جناب محمد یعقوب صاحب نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اورطلبا نے پھولوں کا گل دستہ پیش کیا۔ محترم وائس چانسلر صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کیے ۔نظامت کے فرائض رجسٹرار محمد یعقوب صاحب نے سرانجام دیے۔
پروفیسر احمد رفیق اختر صاحب نے اپنے لیکچر میں عصر ی مسائل اور چیلنجز کا حل قرآن کی روشنی میں بہت پرتاثیر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جسے طلبا نے بہت ذوق و شوق سے سنا اور اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہارتالیاں بجا کر کیا۔ مہمان مقرر نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی انتظامیہ اور طلبا کی بہت تعریف کی اور طلبا کے بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے بھی دعا کی گئی ۔ پروگرام کے اختتام پر جناب فیصل منظور صاحب، جناب محمد ریحان یونس صاحب اور محترم وائس چانسلر صاحب نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔